لکہنو؛ 8 اکتوبر﴿ایس او نیوز﴾گجرات میں بہار، اترپردیش اورمدھیہ پردیش کے لوگوں پرہورہے حملوں کی وارداتوں کے بعد ریاست سے ان کی منتقلی کا سلسلہ جاری ہے، جس کی وجہ سے یہ معاملہ طول پکڑتا جارہا ہے اوراس معاملے پرزبردست سیاست شروع ہوگئی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق اب تک 20 ہزار سے زیادہ لوگ ریاست چھوڑ کرواپس جاچکے ہیں۔
اب اس معاملے پربہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سربراہ مایاوتی نے بی جے پی کی حکومت پر تنقید کی ہے۔ انہوں نے گجرات حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ریاستی حکومت حملہ کرنے والوں پر سخت سے سخت کارروائی کرے۔